رانا ثنااللہ نے دورۂ عراق میں ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق تحائف میں ایک قیمتی پستول اور ایک موبائل فون شامل ہے۔
یہ تحائف عراقی وزیرداخلہ عبدالامیرالشماری نے جذبہ خیرسگالی کے طور پر دیے تھے۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، اس لیے انہیں قومی خزانے میں جمع کرادیا ہے۔