رانا ثناء اللّٰہ کی طبعیت ناساز،ہسپتال منتقل

وفاقی وزیرِ برائے داخلہ امور، رانا ثناء اللّٰہ کو طبعیت ناسازی پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللّٰہ کو فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا تھا، رانا ثناء اللّٰہ کو بخار اور بلڈ پریشر کم ہونے کی شکایت تھی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق رانا ثناء کو بلڈ پریشر اور طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔