پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
رنویر سنگھ فلم 83 کے بارے میں بات کرتے ہوئے روپڑے
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ فلم 83 کے بارے میں بات کرتے ہوئے روپڑے۔
حال ہی میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی فلم 83 ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم 1983 میں سابق کپتان کپل دیو کی قیادت میں بھارتی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کی کہانی بیان کرتی ہے۔ رنویر سنگھ نے فلم میں کپل دیو کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔
حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں رنویر سنگھ نے شائقین کی جانب سے فلم کو ملنے والے ردعمل کے بارے میں بات کی اور اس دوران وہ جذباتی ہوگئے۔
رنویر سنگھ نے کہا مجھے عوام کے سامنے رونا پسند نہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بعد میں مجھے اس پر بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے اپنے جذبات کا اظہار کرنا اچھا ہے اور آج کل میں بہت آسانی سے رودیتا ہوں۔ شاید اسلیے کہ دنیا میں پھیلی وبا نے مجھے بہت جذباتی بنادیا ہے۔
فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے کہا مجھے نہیں معلوم یہ کیا ہے لیکن فلم 83 مجھے آج بھی جذباتی کردیتی ہے۔ میرے پاس لوگوں کے پیغامات آرہے ہیں اور لوگوں کی محبت میرے پاس ایک سونامی کی طرح آرہی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے یہ معجزہ ہے کہ میں ایک اداکار بن گیا۔
اس موقع پر رنویر سنگھ نے روتے ہوئے لوگوں کی جانب سے ملنے والے محبت بھرے پیغامات کے متعلق کہا میں کیا کہوں؟ میں اس طرح کے پیغامات پر کیا ردعمل ظاہر کروں؟ مجھے اس سے پہلے اتنی محبت کبھی نہیں ملی۔ میں نے کئی اچھی فلمیں اور یادگار کردار کیے ہیں۔ لیکن فلم 83 میں کام کرنا ایک الگ ہی لیول ہے، یہ فلم بہت خاص ہے۔
واضح رہے کہ فلم 83 کے ہدایت کار کبیر خان ہیں۔ فلم میں رنویر سنگھ کی اداکاری کو تو لوگ پسند کررہے ہیں لیکن فلم باکس آفس پر اچھا پرفارم نہیں کررہی۔