راشد خان سری لنکا کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز سے باہر

افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان سری لنکا کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز سے باہر ہوگئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لیگ راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔

ٹیم فزیو کی رپورٹ کے مطابق لیگ اسپنر مکمل آرام کریں گے۔

افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے امید ہےکہ تیسرےون ڈےمیں راشد خان کی واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز 2، 4 اور 7 جون کو کھیلے جائیں گے۔