راولپنڈی: پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک

راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی فائرنگ سے مقدمات میں مطلوب 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران 2 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی تھی۔