سائیکل چلائیں یا تانگہ ؟ پیٹرول مہنگا ہوتے ہی سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

کراچی: موجودہ حکومت نے ایک ہی ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں دو مرتبہ 30 روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 209 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

تاہم جیسے ہی پیٹرول نے ڈالر سے بھی اونچی اُڑان بھری تو سوشل میڈیا پر بھی میمز کا طوفان آگیا اور شہریوں نے پیٹرول کی قیمتوں پر ردِعمل دیتے ہوئے ٹوئٹر اور فیس بُک پر دلچسپ میمز شیئر کرنا شروع کر دیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر بننے والی میمز ناصرف صارفین کو ہنسنے پر مجبور کر رہی ہیں ساتھ ہی سائیکل کی خریدنے یا گزشتہ زمانے کی طرح پھر سے تانگہ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دے رہی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’’کچھ دنوں میں پیٹرول چھوٹی چھوٹی تھیلیوں میں سونار کی دکان سے ملے گا‘‘۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’پیٹرول کی ڈبل سنچری کرنےپر مبارکباد ، شاید اب ہمیں تانگے کا سسٹم واپس شروع کر دینا چاہیے‘۔تو کسی نے مشورہ دیا کہ’ اب ہم سب کو سائیکل خرید لینی چاہیے‘۔