ریما خان بھی رواں سال حج کی سعادت پانے والے خو ش نصیبوں میں شامل

شوبز انڈسٹری سے منسلک سینیئر اداکارہ ریما خان بھی رواں سال حج کی سعادت پانے والے خو ش نصیبوں میں شامل ہیں جن کی شیئر کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

اداکارہ ریما خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سے لی گئی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حج کی سعادت ملنے سے متعلق آگاہ کیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مسجدنبوی ﷺاور مکہ مکرمہ سے تصاویر شیئر کی ہیں۔

شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں ریما خان کو خانہ کعبہ میں دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک تصویر میں انہیں مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ریما نے اپنی تصاویر کی پوسٹ پر کیپشن تحریر کیا کہ’ زندگی وہ ہے جو آپ بنانا چاہتے ہیں، اسے پورا کرنے کیلئے اپنا راستہ خود ڈھونڈے‘ ۔

اداکارہ کی تصویر پر ان کے پرستاروں کی جانب سے نیک تمناؤ ں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے آج یوم عرفہ کے روز لاکھوں عازمین خطبہ حج سننے کیلئے میدان عرفات میں جمع ہوئے ہیں جبکہ خطبہ حج کو 20 زبانوں میں ترجمہ کرنے کی تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔