معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
بارش اور سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے،وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم نے حالیہ بارشوں اور سیلاب میں مرنے والے افراد کے لواحقین کو سروے کے بعد 10 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔
سیلاب متاثرین کے لواحقین کو دی جانے والی رقم این ڈی ایم اے اور صوبائی ڈیزاسٹر حکام کے مشترکہ سروے کے بعد متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جائے گی۔
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پوری قوم غمزدہ ہے، غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں،بلوچستان اور کے پی کی حکومتوں نے اب تک اچھا کام کیا ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت متاثرہ صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،قائم مقام چیئرمین این ڈی ایم اے فوری طور پر کوئٹہ پہنچیں گے اور سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثرروابط قائم کرنے کی کوشش کی جائے،این ڈی ایم اے بلوچستان اور کے پی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اپنی موجودگی بڑھائے،اللہ کا شکر ہے کہ تمام ڈیمز محفوظ ہیں صورتحال پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جارہی ہے۔
میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نقصانات کا جائزہ لینے اور سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد بلوچستان کا دورہ کروں گا،آئندہ دنوں میں مون سون کی مزید بارشوں کے پیش نظر تمام وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے محکمے ہائی الرٹ رہیں۔