روس کا یوکرین شہر پر میزائل حملہ،7 افراد ہلاک

روس کے یوکرین کے شہر چرنی ہیو میں میزائل حملے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

یوکرینی حکام کے مطابق چرنی ہیو کے وسطی علاقے میں روسی میزائل حملے سے ہلاک ہونے والوں میں چھ سال کا بچہ بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق میزائل حملے میں 12 بچوں اور 10 پولیس اہلکاروں سمیت 90 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ میزائل حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ مسیحی تہوار کے لیے چرچ کی طرف جارہے تھے۔

دوسری جانب روسی فوج نے یوکرین کے ڈرون حملے ناکام بنا دیے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق ماسکو کی طرف فائر کیا گیا یوکرین کا ڈرون راستے میں ہی روک کر گرا دیا گیا، یوکرینی ڈرون گرنے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

یوکرین سے ملحقہ سرحدی علاقے بلگورود میں بھی یوکرینی ڈرون کو مار گرایا ہے، یوکرین کی جانب سے روس پر ڈرون حملوں کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔