روسی طیاروں کی ادلب کےکیمپوں پر بمباری، 9 شہری جاں بحق

روسی طیاروں نے شام کے شہر ادلب کے قریب واقع کیمپوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 9 شہری جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں ریسکیو اہلکاروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ روسی طیاروں نے ادلب کے مغرب میں جنگل میں واقع کیمپوں پر بمباری کی۔

اپوزیشن سول ڈیفنس سروس نے کہا ہے کہ پُرہجوم کیمپوں پر حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں 3 بچے اور 1 خاتون بھی شامل ہے۔

کیمپوں پر بمباری سے متعلق روس یا اس کے اتحادی شامی فوج کا فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔