روس کا غدار پاِئلٹ میکسم کوزمینوف (Maxim Kuzminov) اسپین میں فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق غدار روسی پائلٹ کو اسپین میں 6 گولیاں ماری گئیں جس کے بعد لاش ایک کار نے کچل دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق غدار پائلٹ روس کا ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر اغوا کرکے یوکرین لے گیا تھا اور بعد میں اسپین منتقل ہوگیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق غدار پائلٹ میکسم کوزمینوف یوکرینی خفیہ ایجنسی سے رابطے میں تھا۔