سعیدہ امتیاز اب ایک بار پھر تنازع میں گِھر گئی

حال ہی میں اپنی موت کی افواہوں کے باعث شہ سرخی میں جگہ بنانے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز اب ایک بار پھر تنازع میں گِھر گئی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے گرجا گھر میں دعا مانگتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے دعائیہ الفاظ لکھے کہ ’اللہ ان کی تمام خواہشات کو پورا کرے، آمین‘۔

اداکارہ کو متنازع تصویر شیر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ اداکارہ مسلمان نہیں بلکہ عیسائی ہیں۔ بعض صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسلمان ہونے کے ناطے ان کے اس عمل کو شرک کے مترادف قرار دیا۔

تاہم اب سعیدہ امتیاز نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی اور انسٹا اسٹوری کے ذریعے اس تصویر کی وضاحت پیش کردی۔

انہوں نے لکھا کہ میں ایک مسلمان ہوں جو محبت اور امن پھیلانے پر یقین رکھتی ہے، ناکہ نسل پرستی پر، میں چرچ میں اپنے ایک مسیحی بھائی کے ساتھ گئی تھی بالکل ویسے ہی جس طرح وہ میرے ساتھ ہماری عبادت گاہ یعنی مسجد میں جاتا ہے اور عبادت کرتا ہے۔