چینی کمپنی کی جانب سے سیف سٹی کیمرے ٹھیک کرنے کا سامان پہنچ گیا

چینی کمپنی کی جانب سے لاہور میں سیف سٹی کیمرے ٹھیک کرنے کا سامان پہنچ گیا۔

سیف سٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی کمپنی کو عید تک تمام ضروری آلات منگوانے کا الٹی میٹم دیا گیاتھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سامان میں کیمرے، پاور بیٹریاں، ایل سی ڈیز اور دیگر تکنیکی سامان شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کو 14 اگست تک 2 ہزار مزید کیمرے فعال کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، معاہدے کے مطابق چینی کمپنی پراجیکٹ کو 100 فیصد مکمل فعال بنانے کی ذمے دار ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ مکمل فعال ہونے سے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ ہو گا۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ کیمرے اور سافٹ ویئر فعال ہونے سے سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کا عمل مزید مؤثر ہو گا۔