ساہیوال: ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آتشزدگی

ساہیوال کے ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی، ریسکیو کی 5 گاڑیوں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 60 سے 70 بچے چلڈرن وارڈ سے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیے ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کے باعث چلڈرن وارڈ اور اس کا سامان جل گیا۔