سلمان اکرم راجہ کو عون چودھری کے ہاتھوں شکست

پی ٹی آئی سے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ کو عون چودھری کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 128 لاہور 12 کے تمام 433 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عون چوہدری 1 لاکھ 72 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرکے فاتح قرار پائے۔

قومی اسمبلی کی نشست کے لیے لاہور کے اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 1 لاکھ 59 ہزار ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں۔