سلمان اکرم راجا کا سپریم کورٹ کو عمران خان کی جانب سے یقین دہانی کرانے سے گریز

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ کو عمران خان کی جانب سے کوئی یقین دہانی کرانے سے گریز کیا۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران جب ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لانگ مارچ کے پرامن رہنے کی یقین دہانی کرائی جائے۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کے وکیل کو ہدایت کردیتے ہیں کہ اپنے موکل سے پرامن رہنے کا کہہ دیں۔

چیف جسٹس کے ریمارکس پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ان کے پاس اس معاملے پر موکل کی ہدایات نہیں ہیں جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے موکل عمران خان قانون کی خلاف ورزی کریں گے؟

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی۔