سلمان خان کا معروف رئیلٹی شو بگ باس چھوڑنے پر اپنے جذبات کا اظہار

بھارتی معروف ہیرو و میزبان سلمان خان نے معروف رئیلٹی شو بگ باس چھوڑنے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان معروف رئیلٹی شو بگ باس اور بگ باس کا OTT ورژن چھوڑ رہے ہیں، وہ کئی برسوں سے اس رئیلٹی شو سے منسلک تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان آج کل ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے دوسرے سیزن کی میزبانی کرتے نظر آ رہے تھے، اُنہیں لگتا ہے کہ یہ شو ان کی زندگی کی توسیع ہے۔

دوسری جانب سلمان خان کے بطور میزبان، بگ باس چھوڑنے کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں جس میں ’بگ باس OTT 2’‘ بھی شامل ہے۔

فلم ’دبنگ‘ کے اسٹار کا OTT ورژن کے آغاز کے موقع پر شو کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ شو اُن کے لیے ایک احساس اور زندگی میں توسیع کی سی حیثیت رکھتا ہے۔

اب حال ہی میں سلمان خان نے اس شو کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگ باس میرے لیے ایک جذبہ ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں کسی بھی چیز سے جذباتی طور پر جڑنے سے دور رہتا ہوں لیکن بگ باس مختلف ہے! میں نے اتنے برسوں تک اس کی میزبانی کی ہے کہ یہ میری زندگی کی توسیع کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ ’بگ باس‘ ایک ہندوستانی رئیلٹی شو ہے جو ڈچ رئیلٹی شو ’بگ برادر‘ کی طرز پر مبنی ہے۔

سلمان خان گزشتہ 13 سیزن سے ’بگ باس‘ کے میزبان ہیں اور اس سیزن میں انہوں نے ’بگ باس او ٹی ٹی‘ کے میزبان کے طور پر بھی فرائض سنبھالے۔

انہوں نے پہلی بار 2010ء میں شو کے چوتھے سیزن کی میزبانی کے فرائض انجام دیئے تھے، اس سیزن کی اداکارہ شویتا تیواری فاتح قرار پائی تھیں۔

یاد رہے کہ Bigg Boss OTT 2 بھارتی اسٹریمنگ میڈیا Jio سنیما پر جاری ہے۔