سلمان خان کی 2005 کی مشہور زمانہ فلم ’نو اینٹری‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاری

سلمان خان 2005 کی مشہور زمانہ فلم ’نو اینٹری‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ٹائیگر 3 کی عکسبندی ختم ہونے کے بعد اب سلمان خان بگ باس او ٹی ٹی 2 کی شوٹنگ شروع کریں گے۔

لیکن ساتھ ہی ساتھ ان سے ’نو اینٹری 2‘ کیلئے رابطہ کیا گیا ہے جس میں انہوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

سلّو بھائی کی ٹیم ابھی نو اینٹری 2 کے حق میں نہیں ہے لیکن بھائی چاہتے ہیں کہ وہ اس رومانوی کامیڈی فلم میں ضرور کام کریں۔

حال ہی میں سپر اسٹار نے ممبئی کے جزیرے مدھ پر 13 روز کا شوٹنگ شیڈول مکمل کیا ہے۔

یاد رہے کہ نو اینٹری 2005 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے ہدایت کار انیس بزمی تھے۔

فلم کے مرکزی اداکاروں میں سلمان خان، انیل کپور اور فردین خان شامل تھے۔