سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ کی مبینہ آڈیو لیک میں گرفتاری کا عندیہ

جناح ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزمہ اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ نے مبینہ آڈیو لیک میں گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر خدیجہ شاہ کی ایک مبینہ آڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں گرفتاری دینے جارہی ہوں ،

یہ فیصلہ میں نے اس لیے کیا کیوں کہ پچھلے5 دن میرے لیے بہت مشکل گزرے مجھے اپنی پراوہ نہیں ہے لیکن انھوں نے جو کچھ میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ناقابل برداشت ہے ان لوگوں نے میرے والد میرے بھائی اور میرے کو شوہر آدھی رات کے دوران گھر میں گھس کر اغوا کیا،

انھوں نے میرے والد بھائی کو جیل میں رکھا میرے والد شوگر کے مریض ہیں یہ رات جو ہم سب پر اذیت بن کر گزری یہ لوگ میری بھابھی اور بہن کو بھی لے کر جانے والے تھے۔

خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں کبھی نہیں چاہوں گی میری وجہ سے میری فیملی میں سے کبھی بھی کسی کو بھی ایسے تجربے سے نہ گزرے ہم نے کوئی جرم نہیں کیا میں پاکستانی ہوں جمہوریت ، آئین پر یقین رکھتی ہوں۔