پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ثناء جاوید نے شادی کے بعد پہلی بارشعیب ملک کے ہمراہ تصویر شیئر کردی
حال ہی میں دوسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید نے شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ تصویر شیئر کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے تصویر شیئر کی ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی مذکورہ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے پوز دیتے نظر آئے۔ یہ پہلا موقع تھا جب ان دونوں نے بطور جوڑی ایک ساتھ ’پبلک اپیئرنس‘ دی۔
ثناء جاوید نے پوسٹ کے کیپشن میں شوہر شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے صرف ایموجیز سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے دل، لامحدود اور نظر بد سے محفوظ رکھنے والے تین ایموجیز شیئر کئے۔ اس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ہماری لامحدود محبت نظر بد سے محفوظ رہے۔
خیال رہے کہ ان دنوں لاہور اور ملتان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9ویں ایڈیشن کے میچز جاری ہیں۔
پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کر رہے ہیں، مذکورہ تصویر بدھ کے روز پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز کی شانداز کامیابی کے بعد لی گئی تھی۔
تصویر میں شعیب اور ثناء کو ’مومینٹ آف دی میچ‘ کا ایوارڈ بھی پکڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ان دونوں کی اس ایونٹ سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بیشتر صارفین شعیب ملک کی فٹنس اور ان کی بہترین پرفارمنس کا سہرا ان کی اہلیہ و اداکارہ ثناء جاوید کے سر سجا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز کراچی کنگز نے اس ٹورنامنٹ میں اپنا دوسرا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلا۔
اس میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹز سے شکست دی جبکہ شعیب ملک نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔