صندل خٹک نےفیاض الحسن چوہان کے ساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی بتا دی

ٹک ٹاکر صندل خٹک نے ماضی میں معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سیاستدان، فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کی جانے والی ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کی ہے۔

ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کو میں نہیں جانتی تھی، مجھے حریم شاہ لے کر گئی تھی، فیاض الحسن چوہان نے ہمیں کھانے پر بلایا تھا۔

ٹک ٹاکر صندل خٹک نے بتایا کہ فیاض چوہان کے دفترمیں کھانا کھایا، ویڈیو بنائی تھی، وہاں کوئی غیر اخلاقی بات نہیں ہوئی تھی۔

صندل خٹک کا کہنا ہے کہ میں اس کے علاوہ کسی سیاست دان سے نہ ملی ہوں، نہ جانتی ہوں۔

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نے میرے منہ پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی ہے، کسی کی بھی آڈیو ویڈیو لیک ہوجاتی ہے تو حریم شاہ میرا ہی نام لیتی ہے۔

اُن کا حریم شاہ سے اپنی دوستی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حریم شاہ کے ساتھ دوستی بہت کم وقت کے لیے تھی، حریم شاہ کی ویڈیو کس نے لیک کی وہ خود پتہ لگائیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اللّٰہ کا شکر ہے میری کوئی ویڈیو حریم شاہ کے پاس نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 12 جون کو معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں ٹک ٹاکر ملزمہ صندل خٹک کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا تھا۔

20 جون کو عدالت کی جانب سے معروف ٹک ٹاکر، حریم شاہ لیک ویڈیوز کیس میں ملزمہ صندل خٹک کی درخواستِ ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنہیں رہا کر دیا تھا۔