ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ہفتے بھر میں لی گئی تصویریں اپلوڈ کر دیں

بھارتی سابقہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر ہفتے بھر میں لی گئی تصویریں اپلوڈ کی ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ کھلاڑی ثانیہ مرزا نے اپنی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھا ہے کہ ’ہفتہ وار خلاصہ، کئی پروازوں اور 17 گھنٹوں کے دن کے درمیان لی گئی سیلفیز اور تصاویر۔‘

ثانیہ مرزا کی تصاویر پر اگر نظر دوڑائی جائے تو کہیں وہ بالکل گلیمرس کھلاڑی نظر آ رہی ہیں جبکہ اُنہیں آرادم دہ کپڑوں میں بالکل گھریلو انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ثانیہ نے اپنی تصاویر کے اختتام پر اپنی پسندیدہ چاکلیٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔

ان تصاویر کے درمیان ثانیہ مرزا نے انگریزی زبان میں ایک پیغام بھی شیئر کیا ہے جس کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ’لیکن پھر، تقدیر وہ نہیں ہوتی ہے جو ہم چاہتے ہیں، کبھی کبھار تقدیر وہ ہوتی ہے جس کی ہمیں ضرورت ہوتی ہے۔‘

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا آج کل پیرس اولمپکس 2024 کے سبب کافی مصروف ہیں۔

وہ آج کل ناصرف اپنے بیٹے کے ساتھ تصویریں شیئر کر رہی ہیں بلکہ دوسری جانب اولمپکس سے متعلق بھارتی شو کی میزبانی میں بھی مصروف ہیں۔