بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار سنجے دت نے پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ جاوید میانداد کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
سری لنکا کی لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے چوتھے سیزن میں جاوید میانداد بی لو کینڈی ٹیم کے مینٹور ہیں جبکہ سنجے دت ایک کاروباری شخصیت عمر خان کے ساتھ بی لو کینڈی ٹیم کے شریک مالک ہیں۔
سنجے دت نے ایک ویڈیو پیغام میں جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’جاوید بھائی سلام، میں نے آپ کی ویڈیو دیکھی، بڑا مزہ آیا، بہت دنوں بعد آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، کینڈی میں آپ سے ملاقات کا منتظر ہوں‘۔
Thank you Dear @duttsanjay and @OmarKhanOK2 for all the love, anxiously waiting to join @BLoveKandy in August 2023 in #LPL2023. pic.twitter.com/we3Y0aPFBY
— Javed Miandad (@Javed__Miandad) July 11, 2023
اس ویڈیو کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے جاوید میانداد نے لکھا کہ سنجے دت اور عمر خان تمام محبتوں کے لیے آپ کا شکریہ۔