سابق پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق نے اپنے داماد شاداب خان کی تعریف کردی۔
سوشل میڈیا پر ثقلین مشتاق نے شاداب خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں بہترین فیلڈر قرار دیا۔
He is the greatest of all time pakistan fielder,@76Shadabkhan pic.twitter.com/gmRRjBNooL
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) August 24, 2023
اس سے قبل افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شاندار کیچ پکڑنے کے بعد شاداب خان نے ٹوئٹر (ایکس) پر کیچ کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بظاہر کپتان بابر اعظم کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’بڈھا نہیں ہوا ابھی میں‘۔
Budha nahi hua abhi mai pic.twitter.com/CKqmEvB8xf
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 22, 2023
شاداب خان کی اس ٹوئٹ پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بولر فاطمہ ثنا نے بھی جواب دیا تھا۔
Sher kabhi Budha nae hota shady Bhai🙌😎 https://t.co/LLizZjzEcQ
— Fatima Sana🇵🇰 (@imfatimasana) August 22, 2023
شاداب خان کی ٹوئٹ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے لکھا تھا کہ ’شیر کبھی بڈھا نہیں ہوتا شیڈی بھائی‘۔
یاد رہے کہ منگل کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی۔