سارہ علی خان کی بغیر میک اپ تصاویر،اس انداز نے دل جیت لیے

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کی بغیر میک اپ خوبصورتی کو فوٹوگرافر بھی سراہنے پر مجبور ہوگئے۔

بھارتی اداکارہ جو حال ہی میں وکی کوشل کے ساتھ فلم ’زرا ہٹ کے زرا بچ کے‘ میں نظر آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں سارہ علی خان نے بلیک ٹی شرٹ اور اسی رنگ کے جوگرز پہن رکھے ہیں۔

گاڑی سے اترتے ہی اداکارہ کو فوٹوگرافروں نے گھیر لیا، تصاویر لیتے ہوئے سارہ علی خان کی بغیر میک اپ ’لُک‘ کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کے اس انداز نے ہمارے دل جیت لیے۔

گرم موسم میں پانی کی بوتل کے ہمراہ دیکھی گئی اداکارہ نے چہرے پر مسکراہٹ سجا ئے رکھی، جو دیکھنے والوں کو متاثر کررہی تھی۔

سارہ علی خان دراصل اپنی حالیہ فلم کی کامیابی پر خوش ہیں، وکی کوشل کے ساتھ ان کی کیمسٹری پر مبنی زرا ہٹ کے ذرا بچ کے نے باکس آفس پر اچھی پرفارمنس دکھائی ہے۔

ان کی اداکاری کے جوہر دیکھنے کے بعد کرن جوہر سمیت کئی فلمسازوں نے انہیں اپنی فلموں میں سائن کرلیا ہے۔