سارہ انعام قتل کیس،ملزم شاہنوازکا 342 کا بیان مکمل کیا جائے گا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آج سارہ انعام قتل کیس میں نامزد ملزم شاہ نواز امیر کا 342 کا بیان مکمل کیا جائے گا۔

سارہ انعام قتل کیس کی سماعت آج 12 بجے مقرر کر دی گئی ہے۔

سیشن جج ناصر جاوید رانا سارہ انعام قتل کیس کی سماعت کریں گے۔

ملزم شاہ نواز امیر کا 342 (مقتولہ کے شوہر) کا بیان آج سیشن عدالت میں مکمل کیا جائے گا۔

سماعت پر کارروائی کے لیے وکیلِ صفائی بشارت اللّٰہ اور پراسیکیوٹر رانا حسن عدالت میں پیش ہوں گے۔