وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری حیدر آباد سے ساتھی سمیت گرفتار

وزیرِاعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو حیدر آباد سے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کے قبضے سے 5 کلو چرس، کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی ہے جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی فرخ لنجھار کے مطابق اسماعیل ڈاہری منشیات کے عادی ہیں، گاڑی سے منشیات برآمد ہوئی ہے، ممکن ہے ملزمان منشیات کا کاروبار کرتے ہوں، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران تسلیم کیا ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں، ملزمان سے منشیات ان کی گاڑی سے ملی، کارروائی لطیف آباد میں کی گئی۔