سردار تنویر الیاس اپنی پارٹی بنانے جا رہے ہیں: ریحام خان کا دعویٰ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اپنی پارٹی بنانے جا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے بتایا کہ ذ رائع کے مطابق 2 بڑے بزنس ٹائیکون اپنی اپنی پارٹی بنانے کا فیصلہ کر چکے ہیں، جہانگیر ترین کے علاوہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھی اپنی الگ پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سردار تنویر الیاس کے پاس بلوچستان ، سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اور دیگر سیاسی جماعتوں سے مضبوط امیدوار اور ممبران اسمبلی موجود ہیں ۔