سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فارمیٹ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سعود شکیل کیریئر کی ابتدائی 11 ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔

سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 141 واں رن لے کر عبداللّٰہ شفیق کو پیچھے چھوڑا۔

گال ٹیسٹ میں 141 واں رن سعود کے کریئر کا 721 واں ٹیسٹ رن تھا۔

عبداللّٰہ شفیق نے ابتدائی 11 اننگز میں 720 رنز بنائے تھے جبکہ جاوید میانداد نے کریئر کی ابتدائی 11 اننگز میں 654 رنز بنائے تھے۔