سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کو مسترد کر دیا

سعودی عرب نے غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلاء کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ عام شہریوں کے خلاف فوجی کارروائی کو رکوانے کے فوری اقدامات کیے جائیں۔

سعودیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے شہریوں کو فوری طور پر غزہ سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، انیس سو سڑسٹھ کی صورتحال کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست بنائی جائے۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے برطانوی ہم منصب اور یورپی یونین کے اعلیٰ عہدیدار کو فون کیا اور کہا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی پابندی کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم اور امدادی اشیاء کی ترسیل کی اجازت دی جائے۔