سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جائز حقوق اور دیرپا امن کے حصول کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو فون کیا اور بتایا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کی توسیع روکنے پر کام کر رہے ہیں۔

ولی عہد نے کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم سے فون پر بات اور اسرائیل فلسطین تنازع سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔