سعودی عرب کا عالمی عدالتِ انصاف کے فیصلے کا خیرمقدم

عالمی عدالتِ انصاف کے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے حکم کا سعودی عرب کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے اسرائیلی قبضے کے طریقوں اور نسل کشی سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کی خلاف ورزیوں کو واضح طور پر مسترد کرنے کی تصدیق بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی عدالتِ انصاف نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کا حکم دیا تھا تاہم فائر بندی کا حکم نہیں دیا گیا۔

اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کا مقدمہ روکنے کی اسرائیلی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس چلانے کی جنوبی افریقہ کی درخواست منظور کرلی گئی تھی۔