پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سعودی عرب کی160ممالک کے20لاکھ سےزائدعازمینِ حج کی میزبانی کی تیاریاں
سعودی عرب نے اس مرتبہ 160 ممالک سے آنے والے 20 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کی میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے سرزمینِ مقدس میں اللّٰہ تعالیٰ کے مہمانوں کی شایانِ شان استقبال کی تیاری سے متعلق ایک دستاویزی فلم کا اجرا کیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ دستاویزی فلم حج کے مناسک ادا کرنے کی تیاری کے موقع پر پیش کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے مہمانوں کی شاندار میزبانی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ چند دنوں بعد دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے لاکھوں مسلمان اس عظیم تلبیہ کا ورد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے 20 لاکھ سے زائد مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے پہنچیں گے، منیٰ میں 21 لاکھ 92 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط دنیا کا سب سے بڑا خیمہ شہر بسایا جا رہا ہے۔
سعودی وزیر نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات اور نگرانی میں حاجیوں کی ہر ممکن خدمت کریں گے۔
ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں مقدس مقامات میں نقل و حمل کے لیے ایک مربوط انفرا اسٹرکچر ترتیب دیا ہے جو 9 اسٹیشنوں اور 17 ٹرینوں پر مشتمل ہے جس میں فی گھنٹا 72 ہزار مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حجاج کرام کو مقدس مقامات تک لانے اور لے جانے کے لیے 24 ہزار بسیں بھی موجود ہیں۔