سعودی ولی عہد اور اماراتی وفد کے دورہ پاکستان کا امکان

پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے اور عوام کو مہنگائی کے عفریت سے نکالنے کیلئے اسلام آباد میں سفارتی حلقے یہ امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ آئندہ ماہ اکتوبر سے سعودی عرب سمیت دو اہم عرب ریاستوں کی جانب سے اس سمت اہم پیشرفت کا امکان ہے۔

مذکورہ حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوست ممالک کی جانب سے اس مشکل صورتحال سے پاکستانی معیشت کو نکالنے کیلئے ان ممالک کا تعاون قرضے یا امداد کی شکل میں نہیں بلکہ بعض معاہدوں کی شکل میں ہوگا گوکہ فی الوقت اس کی تفصیل یا نوعیت سے کچھ بتانے سے گریز کیا جارہا ہے تاہم امکانی طور پر بلوچستان میں زیرزمین ذخائر کے حوالے سے کچھ اشارے موجود ہیں۔