سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی جرمن ہم منصب اینالینا بیئربوک سے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے جرمن ہم منصب اینالینا بیئربوک نے جدہ میں ملاقات کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق فیصل بن فرحان نے جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک سے علاقائی مسائل پر بات کی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ فیصل بن فرحان اور اینالینا بیئربوک کے درمیان بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر خارجہ سعودی عرب کے بعد قطر بھی جائیں گی۔