معروف میزبان، سابق رکنِ قومی اسمبلی کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال نے مرحوم عامر لیاقت کی سالگرہ کے موقع پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔
معروف میزبان اور اسلامک اسکالر ڈاکٹر بشریٰ اقبال اپنے سابق شوہر، عامر لیاقت سے جڑے ہر دن کی یاد تازہ ضرور کرتی ہیں۔
زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہمیں سو گئے داستاں کہتے کہتے#AamirLiaquat #ALHBirthdate #5thJuly pic.twitter.com/Q86zs0IbSZ— Dr Bushra Iqbal🇵🇰 (@DrBushraIqbal) July 4, 2023
آج معروف میزبان عامر لیاقت کی سالگرہ ہے۔
اس موقع کی مناسبت سے عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ، سیدہ بشریٰ اقبال نے سابق شوہر کی یاد میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے عامر لیاقت کے بچپن کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں اور ایک شعر بھی لکھا ہے جو کہ کچھ یوں ہے ’زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا، ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے۔‘
واضح رہے کہ عامر لیاقت کی وفات کو ایک سال گزر گیا ہے۔
گزشتہ سال 9 جون کو عامر لیاقت اچانک اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے تھے، عامر لیاقت کی وفات کی خبر نے سب ہی کو غمگین کر دیا تھا۔