ایس سی اوکے ممبر ممالک کو اقتصادی بحالی کو تیز کرنا چاہیے:چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے ممبر ممالک کو اقتصادی بحالی کو تیز کرنا چاہیے۔

بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سالانہ سربراہی ورچوئل اجلاس جاری ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے ایس سی او ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس سی او کو عملی تعاون پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔