اداکار مہیش بابو کے والد اور سینئر اداکار کرشنا دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے

تیلگو فلم انڈسٹری کے نامور اداکار مہیش بابو کے والد اور سینئر اداکار کرشنا دل کا دورہ پڑنے کے باعث 79 سال کی عمر میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرشنا کو رات سوا ایک بجے حیدرآباد کے اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد دے کر آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم آج صبح 4 بجے انہوں نے اسپتال میں ہی آخری سانس لی۔

اسپتال نے اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہیش بابو کے والد کرشنا کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بابو کے خاندان میں اس سال یہ تیسری موت ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار کرشنا نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔