سینئر ادیب، شاعر، محقق، انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم انتقال کر گئے

پنجابی اور اردو کے سینئر ادیب، شاعر، محقق، انسانی حقوق کے کارکن احمد سلیم اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔

احمد سلیم کی عمر 78 برس تھی، وہ کچھ عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے، انہیں لاہور میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

احمد سلیم 1945ء میں منڈی بہاء الدین کے علاقے میانہ گوندل میں پیدا ہوئے تھے، وہ نیشنل عوامی پارٹی کا بھی حصہ رہے۔

1971ء میں مشرقی پاکستان میں آپریشن کی مخالفت کرنے پر احمد سلیم کو جیل جانا پڑا۔

انہوں نے اردو اور انگریزی کی درجنوں کتابیں لکھیں، ملک کی سیاسی تاریخ پر ان کی گہری نظر تھی۔

انہوں نے پاکستانی اخبارات سے ملکی تاریخ کے اہم واقعات 4 جلدوں میں اکٹھے کیے۔