مسافر طیارے میں پرواز کے دوران شدید جھٹکے،4 افراد زخمی

امریکی مسافر طیارے کو پرواز کے دوران شدید ہچکولوں اور جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق طیارہ شمالی کیرولینا سے فلوریڈا جا رہا تھا جس میں 179 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔

رپورٹس کے مطابق ہوا کے شدید دباؤ کے باعث 2 مسافر اور عملے کے 2 ارکان زخمی ہوئے جنہیں بحفاظت لینڈگ کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پرواز کے دوران طیارہ کچھ ہی منٹس میں 5 ہزار فُٹ نیچے آگیا تھا جس کے باعث 4 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں سوار مسافروں نے اس واقعے کو بہت ہی خوفناک قرار دیا ہے۔