شاہ محمود قریشی کو دوبارہ جیل بھیجنے پر الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے:بیرسٹر گوہر

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو دوبارہ جیل بھیجنے پر الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امیدواروں کو ڈرانے دھمکانے پر الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے، شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کا معاملہ الیکشن کمیشن کے نوٹس میں لائے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ہم ہائی کورٹ بھی جائیں گے، ہمارے امیدواروں سے کاغذات چھیننے کے 50 سے زائد واقعات ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن صاف شفاف نہ ہوئے تو ملک اور جمہوریت کا نقصان ہوگا، الیکشن کمیشن آج ہی ہمارا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ الیکشن کی طرف جائیں۔