پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
شاہ رخ خان کا پڑھائی میں دل نہ لگنے کی شکایت کرنیوالے مداح کو دلچسپ مشورہ
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پڑھائی میں دل نہ لگنے کی شکایت کرنے والے مداح کو دلچسپ مشورہ دیا ہے۔
بالی ووڈ کے بادشاہ شارخ خان کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں لیکن پچھلے کچھ عرصے سے کنگ خان سوشل میڈیا سے بالکل غائب تھے۔
شاہ رخ خان کی کمی کو ان کے پرستار شدت سے محسوس کررہے تھے۔ تاہم گزشتہ روز شاہ رخ خان کافی عرصے بعد سوشل میڈیا پر سرگرم نظر آئے اور اپنی فلم ’’پٹھان‘‘ کے ٹیزر ریلیز کا اعلان کیا۔ بعد ازاں انہوں نے ٹوئٹر پر ’’آسک سیشن‘‘ کے دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے دلچسپ جوابات دئیے۔
شاہ رخ خان کی ٹوئٹر پر طویل غیر حاضری کے باعث ان سے کافی سارے لوگوں نے سوشل میڈیا سے غائب رہنے کی وجہ پوچھی۔ آرتی نامی خاتون نے پوچھا اتنے دن کہاں غائب تھے؟ کنگ خان نے اپنی عادت کے مطابق صارف کو مزاحیہ جواب دیا ’’خیالوں میں‘‘۔
ایک صارف نے شاہ رخ سے پوچھا آپ نے عامر خان کی ’’لال سنگھ چڈھا دیکھی‘‘؟ کنگ خان نے اس سوال کا بھی مزاحیہ جواب دیا ’’ارے یار عامر کہتا ہے پہلے ’پٹھان‘ دیکھا۔‘‘
ٹوئٹر پر ’’آسک سیشن‘‘ کے دوران مداح کنگ خان سے کافی عجیب و غریب سوالات بھی پوچھتے ہیں لیکن شاہ رخ خان اپنے ہر مداح کے سوال کا جواب ضرور دیتے ہیں۔ دیوانگ تیواری نامی مداح نے شاہ رخ خان کو اپنا مسئلہ بتایا ’’سر پڑھائی کیسے کروں اچھے سے من نہیں لگتا؟ شاہ رخ خان نے مداح کے اس سوال کا انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا ’’دماغ سے پڑھائی کرنے کی کوشش کر یہ فارمولا کام کرے گا، من پیار کے لیے رکھ‘‘۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنی آنے والی فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ فلم اگلے سال 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔