شہباز شریف اور مریم نواز مہنگائی کا توڑ جانتے ہیں:سیف الملوک کھوکھر

مسلم لیگ ن کے رہنما سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز مہنگائی کا توڑ جانتے ہیں۔

لاہور کی اے ٹی سی کے باہر صحافی نے سیف الملوک کھوکھر سے سوال کیا کہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آپ عدالت گارڈ کے ساتھ آئے ہیں۔

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علیمہ خان بہنوں کی طرح ہیں میں ان کے خلاف کوئی بات نہیں کروں گا، یہ ان کے لیڈر کی تربیت ہے، میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا۔

سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ 6 سال سے مقدمہ میں پیش ہو رہا ہوں، نہیں پتہ تھا کہ میری بہنیں آئی ہیں، بانی پی ٹی آئی اور بہنوں کی پرورش ایسے ماحول میں ہوئی ہے میں کچھ نہیں کہوں گا، اللّٰہ ان کو ہدایت دے اور ملک کے لیے ان کے دل میں رحم ڈالے، 4 سالوں میں انہوں نے ملک کو تباہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ گیا تھا، میری فیملی پر مقدمہ درج کیا، ہم 28 مئی والے ہیں اور یہ 9 مئی والے ہیں۔