پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی حلقے کے عوام نے روک لی۔
شہباز شریف نے احتجاج کرنے والوں کو اپنی رہائشگاہ پر بلا کر ملاقات کی ۔
مسائل سن کر اور فوری نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو اپنے حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات کے دوران سابقہ مشیر رانا مبشر اقبال، راوناصر، مفتی عبدالحفیظ اور دیگر بھی موجود تھے ۔
چیف سیکرٹری کےاحکامات کی روشنی میں کمشنر لاہور، ڈی سی لاہور، ڈاریکٹر ایل ڈی اے، ڈاریکٹر اری گیشن، ڈاریکٹر ہائی وے ، ڈاریکٹر واسا اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں نے فوری طور پر متعلقہ جگہ کا وزٹ کیا۔
رانا مبشر اقبال نے کہا کہ میں اس کام کی خود نگرانی کروں گا اوراس کام کی روزانہ کی بنیاد پر رپوٹ میاں شہباز شریف کو دی جائے گی ۔کمشنر لاہور نے کہا کہ روہی بحالی پر فوری طور پر کام شروع کر دیا جائے گا ۔