پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں 15 سال بعد ایشیا کپ کا آغاز دیکھنے کے لیے پُرجوش ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ جوش کے ساتھ کھیلیں اور ہماری قوم کی شان میں اضافہ کریں۔
Excited to see the #AsiaCup kick off in Pakistan after 15 years! Sending my best wishes to @TheRealPCB. May you play with passion and bring glory to our nation. Let's also extend our warmest hospitality to all other teams and make this tournament a true celebration of the sport!… pic.twitter.com/Z52LeCON7A
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 30, 2023
انہوں نے کہا کہ آئیے ہم دیگر ٹیموں کی بھی گرم جوشی سے مہمان نوازی کریں۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے پاکستان میں ہو رہا ہے، پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ پرفارم کریں گی۔
رپورٹس کے مطابق ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ آج صبح ساڑھے 11 بجے کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔