پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بہن انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں، ان کی نمازِ جنازہ آج دوپہر بعد نمازِ ظہر ڈیفنس فیز 8 کی زکریا مسجد میں ادا کی جائے گی۔
(إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ,)
Surely we belong to Allah and to him we shall return. With Heavy hearts we inform you that our beloved Sister passed away and her Namaz e Janazah will be offer today at 1 pm Zuhur prayer at Zakariya masjid 26th street DHA phase 8— Mushtaq Afridi (@mushiafridi10) October 17, 2023
شاہد آفریدی نے علیل بہن کی صحت یابی کے لیے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر دعا کے لیے پیغام دیا تھا۔