شاہد خان آفریدی کا بھارت میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت میں ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے تحریر کیا کہ بھارتی شہر بالاسور میں انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔

انہوں نے مزید تحریر کیا کہ میں اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں اور زخمیوں سے اظہارِ افسوس کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں تین ٹرینوں کے درمیان تصادم کی نتیجے میں 280 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے