شہناز گِل شکیب خان کے ساتھ بالی ووڈ میں گرینڈ ڈیبیو دینے کے لیے تیار

بھارتی رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل و اداکارہ شہناز گِل اب مشہور بنگلا دیشی اداکار شکیب خان کے ساتھ ایک بلاک بسٹر پراجیکٹ کے ساتھ بالی ووڈ میں گرینڈ ڈیبیو دینے کے لیے تیار ہیں۔

ویسے تو شہناز گِل فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی ووڈ میں پہلے ہی قدم رکھ چکی ہیں لیکن اب بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گرش کر رہی ہیں کہ اداکارہ کے مداح اب اُنہیں بالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

اس نئے پراجیکٹ کی باقاعدہ تصدیق ہونے سے پہلے ہی فلمی شائقین کی اس ممکنہ منصوبے سے توقعات بڑھ گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بنگلا دیشی اداکار شکیب خان سے بھی اس نئے پراجیکٹ کے لیے بات چیت جاری ہے اور یہ ان کے کیریئر کی بھی پہلی بالی ووڈ فلم ہو گی۔

شکیب خان اپنی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

توقع ہے کہ فلم ہندی، تیلگو، تامل اور بنگالی سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز کی جائے گی تاہم فی الحال کسی بھی اداکار نے اس خبر کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے۔