پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
شہزاد وسیم کا بطور پی ٹی آئی سینیٹر کام جاری رکھنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہزاد وسیم نے بطور پی ٹی آئی سینیٹر کام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان محبت اور اعتماد کا رشتہ بہت اہم ہے، فوج کی مضبوطی کا مظہر اس کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں ہیں۔
شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس، میمو گیٹ سمیت تمام غیر ذمے درانہ بیانات سب قابل مذمت ہیں، کوئی بھی ایسا قدم جو فوج اور عوام کے درمیان محبت اور اعتماد کے رشتے کو کمزور کرے ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا، وہ قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے، 9 مئی کے واقعات افسوسناک، دلخراش اور اندوہناک تھے، شہداء کی یادگاروں، فوجی تنصیبات پر حملے اور جناح ہاؤس پر چڑھائی کی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اپنے گھر کو آگ لگا کر چراغاں نہیں کیا جا سکتا، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے، سیاسی قیادت بے یقینی اور افرا تفری کے ماحول کے خاتمے کے لیے جمہوری عمل کو آگے بڑھائے، سیاسی قیادت، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور اداروں کی مضبوطی کو یقینی بنائے۔
سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی، بردباری، سیاسی تدبر اور معاملہ فہمی سے کام لیا جائے، حالات مشکل ہیں لیکن بطور اپوزیشن لیڈر اپنا پارلیمانی کردار نبھاؤں گا، 9 مئی کا سانحہ پیچیدہ ہے، اس پر مفروضوں پر بات نہیں ہونی چاہیے، واقعہ جتنا بڑا ہے، اسی سنجیدگی سے تحقیقات ہونی چاہیے، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ذمے داروں کو سزا ملنی چاہیے۔