پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
فلم کی آفر سے قبل سید نور کو پہچانتی نہیں تھی:جنت مرزا کا انکشاف
پاکستان کی ٹک ٹاک کوئین جنت مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم کی آفر سے قبل سید نور کو پہچانتی نہیں تھی، جس وقت ان کے مینجر کی کال آئی تو پہلا سوال یہ ہی تھا کہ کون سید نور؟
ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں نجی چینل کے مارننگ شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ٹک ٹاک ویڈیو کے ساتھ اپنے ایکٹنگ کیرئیر کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔
دوران شو میزبان کی جانب سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھے جانے اور فلمی کیرئیر کے آغاز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ٹک ٹاکر نے انکشاف کیا کہ جب انہیں پہلی فلم کی آفر ہوئی تو اس وقت سید نور کو پہچانتی نہیں تھی۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ میرے پوچھنے پر مینجر اظہر نےسید نور کو فون پکڑایا، انہوں نے مجھے سے کہا کہ میں سید نور بات کر رہا ہوں، جانتی ہو مجھے، تو میں نے انکار کیا اور کہا کہ کون سید نور؟، جس پر ہدایت کار سید نور نے کہا کہ فون بند کرکے میرا نام گوگل کرو پھر بات کرتے ہیں۔
جنت مرزا نے اپنا قصہ آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جب میں نے سرچ کیا تو پتہ چلا کہ وہ تو پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایت کار ہیں جن کے کریڈٹ پر چوڑیاں سمیت کئی سپرہٹ فلمیں ہیں جب میں نے اپنے والدین سے ان کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بھی بتایا کہ وہ لالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سرچ کرنے کے بعد میں نے انہیں فون کیا اور معذرت کی۔
اس وقت سید نور نے مجھے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی لیکن مجھے معلوم تھا کہ میرے والدین منع کر دیں گے، پھر بھی میں نے والدین سے بات کی، جب انہوں نے منع کیا تو میں نے سید نور سے معذرت کرلی جس پر انہوں نے کہا کہ وہ اور صائمہ خود ان کے والدین سے ملنے گھر آئیں گے۔
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ اس کے بعد سید نور اور صائمہ جی ان کے گھر آئے اور ان کے والدین سے اجازت لی ، ان کی یقین دہانی کے بعد مجھے اجازت مل گئی۔
انہوں نے بتایا کہ دوران شوٹنگ سید نور نے بالکل باپ کی طرح ان کا خیال رکھا جب کہ صائمہ نے بھی ان کی بہت رہنمائی اور مدد کی۔
واضح رہے کہ جنت مرزا نے سید نور کی فلم ’تیرے باجرے دی راکھی‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا، جو گزشتہ برس عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی تھی۔